
دور نو کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے شیطان نے فیصلہ
کیا کہ پرانے ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ اس نے اخبار میں اشتہار دیا اور سارا دن خریدار بھگتاتا رہا۔
ہتھیار شاندار تھے۔ایک ایسا پتھر جو نیک لوگوں کے قدم ڈگمگا
دیتا تھا، ایک آئینہ جو آپکا خبطِ عظمت بڑھا دیتا تھا اور ایسے چشمے جو دوسروں کی
اہمیت کم کر دیتے تھے۔ کچھ ہتھیار جو دیوار پر آویزاں تھے ، کافی توجہ حاصل کر رہے تھے۔ ایک تیز دھار خنجر، دوسروں کی
پیٹھ میں گھونپنے کے لئے۔ ایک ٹیپ ریکارڈر جو صرف افواہوں اور جھوٹ کو...